15 ستمبر 2012 - 19:30

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں ایک مسافر گاڑی کے بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت پندرہ مسافر ہلاک اور گیارہ زخمی ہو گئے۔

ابنا: پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں ایک مسافر گاڑی کے بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت پندرہ مسافر ہلاک اور گیارہ زخمی ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق دھماکہ صبح ساڑھے سات بجے کے قریب جندول کے علاقے بنڑھ میں لنک روڈ پر پیش آیا۔ مسافر وین نواحی گاوٴں انزروبانڈہ سے منڈابازار جارہی تھی کہ سڑک پر نصب بم زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے سے 14 افرادموقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ 7افراد زخمی ہوگئے جنہیں ڈی ایچ کیواورپشاورمنتقل کیاگیا جس میں سے ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ہلاک ہونے والوں میں تین خواتین اور تین بچے بھی شامل ہیں۔ باجوڑ ایجنسی میں گزشتہ دنوں سرحد پار سے آنے والے شدت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان کئی روز تک جھڑپوں کا سلسلہ جاری رہا تھا۔...../169