ابنا: افغانستان کے صوبہ لغمان کے حکام کا کہنا ہے کہ نیٹو فورسز کے ایک فضائی حملے میں کم از کم آٹھ خواتین ہلاک ہوئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق جس علاقے میں یہ واقعہ پیش آیا ہے وہ سینٹرل حکومت کے کنٹرول میں نہیں ہے۔ افغانستان میں بین الاقوامی افواج آئساف کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس علاقے میں پینتالیس شدت پسندوں کے گروہ کو نشانہ بنایا گیا اور کئی شدت پسندوں کو ہلاک کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ اس فضائی حملے میں پانچ سے آٹھ شہری ہلاک ہوئے ہیں اور اس بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ صوبہ لغمان کے گورنر کے دفتر کا کہنا ہے کہ کئی خواتین پہاڑیوں پر لکڑیاں جمع کرنے گئی تھیں۔...../169
15 ستمبر 2012 - 19:30
News ID: 348332
افغانستان کے صوبہ لغمان کے حکام کا کہنا ہے کہ نیٹو فورسز کے ایک فضائی حملے میں کم از کم آٹھ خواتین ہلاک ہوئی ہیں۔