ابنا: جناب علی لاریجانی نے پارلیمنٹ کے آجکے اجلاس میں مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے عہدیدار ،مسلمانوں کو صبر وتحمل سے کام لینے کا مشورہ دینے کے بجائے انکی شرافت کا دفاع کریں –انہوں نے مزید کہا کہ مغرب اور امریکہ کو یہ معلوم ہونا چاہیئے کہ ایسے اقدامات سے دنیا کے انتظام چلانے کے حوالے سے انکے دعوے مزید کھوکھلے ثابت ہو رہے ہیں –......./169
15 ستمبر 2012 - 19:30
News ID: 348327
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر جناب علی لاریجانی نے امریکہ میں گستاخانہ فلم بنانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اگر مغرب اور امریکہ اس گستاخی کے خلاف مناسب فیصلہ نہ کریں تو وہ مسلمانوں کی نفرت کی آگ میں جل جائیں گے –