15 ستمبر 2012 - 19:30

پاکستان کے قبائلی علاقے لوئر دیر میں ایک مسافر وین پر بم حملے میں کم از کم15 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے –

ابنا: پاکستان میں پولیس ذرائع نے اعلان کیا کہ آج صبح لوئر دیر میں جندول کے علاقے بنڑھ میں ایک مسافر وین کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا جسکے نتیجے میں ابتک 15 افراد جاں بحق اور متعدد دیگر زخمی ہیں جن میں بعض کی نازک حالت کے پیش نظر جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے -......./169