ابنا: ايران کي عدليہ کے سربراہ نے اپنے پيغام ميں کہا ہے کہ سامراج کا ناپاک اور گھناؤنا ہاتھ آزادي بيان کے بہانے ايک بار پھر عالمي صہيونزم کي آستين سے باہر نکلا اور اس نے دنيا بھر کے مسلمانوں اور موحدوں کے دلوں کو زخمي کرديا ہے -آيت اللہ آملي لاريجاني نے کہا ہے کہ اگر چہ پيغمبر اسلام حضرت محمد مصطفي صل اللہ عليہ وآلہ وسلم کي شان اقدس ميں بے حرمتي کا يہ واقعہ پہلي بار نہيں ہے ليکن ايک ايسے وقت جب عالم اسلام اور پوري دنيا ميں اسلامي بيداري کي لہر جاري ہے اس ہتک آميز اقدام کے نتائج عالمي استکبار اور اس کے آلہ کاروں کے لئے بہت ہي سنگين اور ناقابل فراموش ہوں گے –ايران کي عدليہ کي سربراہ نے کہا کہ امريکي حکومت بھي آزادي بيان کے بہانے اس ناقابل معافي اقدام کي ذمہ داريوں سے خود کو الگ نہيں رکھ سکتي –ايران کي عدليہ کے سربراہ نے تمام بين الاقوامي اداروں اسلامي تنظيموں اور خاص طور پر اسلامي تعاون تنظيم او آئي سي سے کہا ہے کہ وہ امت اسلاميہ کي جانب سے کئے جارہے احتجاج کے اس قافلے سے پيچھے نہ رہيں بلکہ وہ اپني شرعي ذمہ داريوں پر عمل کرنے اور اسلام و مسلمين کے دفاع کے لئے اٹھ کھڑي ہوں –ايران کي ثقافتي انقلاب کي اعلي کونسل نے بھي اپنے ايک بيان ميں اس توہين آميز فلم کي مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کيا ہے فلم بنانےوالوں اور ان کي سرپرست کرنےوالوں کو سخت سے سخت سزادي جائے –اسلامي جمہوريہ ايران کي مسلح افواج اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامي نے الگ الگ بيانات جاري کرکے توہين آميز امريکي فلم کي نمائش کي مذمت کرتے ہوئے امريکا اور صہيونيوں کو اس کا ذمہ دار قرار ديا ہے............./169
15 ستمبر 2012 - 19:30
News ID: 348069
اسلامي جمہوريہ ايران کي عدليہ کے سربراہ آيت اللہ آملي لاريجاني نے ايک پيغام جاري کرکے شان رسالتماب ميں توہين آميز فلم کي نمائش کي مذمت کرتے ہوئے بين الاقوامي اداروں اور اسلامي تنظيموں سے کہا ہے کہ وہ اس پر شديد احتجاج کريں.