15 ستمبر 2012 - 19:30

ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل کا ’’اسلام ٹائمز‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سامراجی و استعماری طاقتوں کا ہمیشہ سے وطیرہ رہا ہے اور وہ اپنے مقاصد کے حصول میں تمام حدوں کو پھلانگ سکتے ہیں ان غیر شائستہ حرکتوں کو صرف اتحاد بین المسلمین ہی سے روکا جا سکتا ہے۔

ابنا: مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے اسلام مخالف متنازع فلم پر اپنے شدید غم وغصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت سامراجی طاقتیں ہر طرف سے عالم اسلام پر یلغار کر رہی ہیں اور مسلمانوں کو باہم دست و گریبان کرنے کی بھرپور کوششیں کر رہی ہیں اس سے پہلے بھی اسلامی مقدسات کے خلاف سامراجی قوتیں اس طرح کی غیر مہذبانہ حرکتیں کرتی رہی ہیں ان تمام غیر شائستہ حرکتوں کو پیچھے امریکہ اور یہودی لابی کا ہی ہاتھ ہوتا ہے۔اسلام آباد سے ٹیلی فون پر’’اسلام ٹائمز‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سامراجی واستعماری طاقتوں کا ہمیشہ سے وطیرہ رہا ہے اور وہ اپنے مقاصد کے حصول میں تمام حدوں کو پھلانگ سکتے ہیں ان غیر شائستہ حرکتوں کو صرف اتحادبین المسلمین ہی سے روکا جا سکتا ہے مگر افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اتحاد بین المسلمین کے راستے میں بھی یہی طاقتیں آڑے آتی ہیں اور یس پشت سازشیں کر کے اس اتحاد کو عملی جامعہ پہننے نہیں دیتی۔علامہ اسدی نے کہا کہ حضور(ص) کی شان اقدس کی توہین پر مبنی فلم چلانے کے اقدام پاکستان اور عالم اسلام کے جذبات سے کھیلنے کے مترادف ہے، امریکی حکومت کی جانب سے ردعمل خوش آئند ہے مگر اس کے مثبت نتائج اسی وقت ممکن ہو سکتے ہیں جب تک اسلام اور بانی اسلام حضرت محمد(ص) کے خلاف امریکہ اور مغربی ممالک میں چلائی جانے والی اس ناپاک مہم کو نہ صرف ختم کیا جائے بلکہ اسکے شروع کرنے اور پروان چڑھانے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ اگر معاملہ صرف زبانی کلامی مذمت اور اظہار افسوس تک محدود رہا تو اس سے کچھ حاصل حاصل نہ ہو گا اس لئے مسلمانوں کی مقدس ہستیوں کے خلاف اس گمراہ کن اور تضیحک آمیز رحجان کو روکنے کیلئے موثر اقدامات کیے جائیں اور اگر اس کا نوٹس نہ لیا گیا تو پوری دنیا اس کے لپیٹ میں آ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملعون پادری ٹیری جونز کو سرعام پھانسی دی جائے اور فلم کے پروڈیوسر، سپانسر اور اس سازش میں ملوث دیگر افراد کو بھی سخت سزا دی جائے بلکہ مسلمانوں کے حوالے کیا جائے۔....../169