15 ستمبر 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریۂ ایران کے صدر نے کہا ہےکہ ملت ایران نے دیگر ملکوں کے، ایک قوم سے زیادہ پناہ گزینوں کواپنے ملک میں سکونت کے لئے قبول کیا ہے –

ابنا: صدر محمود احمدی نژاد نے آج اقوام متحدہ کے کمشنر برائے پناہ گزیناں آنتونیو گوتریس کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ ایران کے عوام نے ایک قوم کی گنجائش سے زیادہ پناہ گزینوں کی ذمہ داری قبول کی ہے اور وہ ایران میں مقیم تمام پناہ گزینوں کو اپنا بھائی اور بہن سمجھتے ہیں / صدر مملکت نے کہا کہ پناہ گزینوں کے امور کی دیکھ بھال کرنا  ایک انسانی اقدام ہے اور سب کو چاہئیے کہ ایک فریضے کے طور پر دنیا کے ہر خطے میں پناہ گزینوں کی مدد کریں /اقوام متحدہ کے کمشنر برائے پناہ گزیناں نے بھی اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران کی امداد کے مقابلے میں اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن  برائے پناہ گزیناں کے اقدامات بہت معمولی اور ناچیز ہیں کہا کہ عالمی برادری کو چاہئیےکہ اس سلسلے میں مزید اور موثر امداد کرے ......../169