14 ستمبر 2012 - 19:30

پانچ جمع ایک گروپ کے ساتھ مذاکرات کرنے والی ایرانی ٹیم کے رکن سید عباس عراقچی نے کہا ہےکہ اسلامی جمہوریہ ایران عالمی قوانین سے بالاتر کوئي ذمہ داری قبول نہیں کرے گا۔

ابنا: سید عباس عراقچی نے مھر نیوز سے گفتگو میں کہا کہ ایران آئي اے ای اے کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔ وہ عالمی قوانین کے مطابق آئي اے ای اے سے تعاون کررہا ہے لیکن بعض ممالک یہ چاہتے ہیں کہ ایران اپنی عالمی ذمہ داریوں سے بڑھ کر تعاون کرے۔ عراقچی نے کہا کہ ایران ایٹمی معاملے میں نہایت سنجیدگي سے عمل کررہا ہے اور اس نے بارہا حقیقی اور قابل عمل تجویزیں دے کر اس کا ثبوت پیش کیا ہے۔ انہوں نے پانچ جمع ایک گروپ کے ساتھ مذاکرات میں ایران کی پوزیشن کوواضح اور شفاف بتایا اور کہا کہ مغرب کو این پی ٹی معاہدے کے مطابق ایران کے ایٹمی حقوق کو تسلیم کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنا ایٹمی پروگرام جاری رکھے گا اور اس وقت حالات ایران کے حق میں ہیں۔...../169