14 ستمبر 2012 - 19:30

پیغمبر اسلام (ص) کے بارے میں امریکہ کی توہین آمیز فلم کی واٹیکن نے بھی مذمت کی ہے لیکن قطر میں نام نہاد علماء یونین کے سربراہ شیخ قرضاوی نے پیغمبر اسلام (ص) کے بارے میں امریکہ میں بنائی جانے والی توہین آمیز فلم کے متعلق مکمل سکوت اختیار کررکھا ہے۔

ابنا: پیغمبر اسلام (ص) کے بارے میں امریکہ میں بنائی جانے والی توہین آمیز فلم کی واٹیکن نے بھی مذمت کی ہے لیکن قطر میں نام نہاد علماء یونین کے سربراہ شیخ قرضاوی نے پیغمبر اسلام (ص) کی شان کے بارے میں امریکہ کی توہین آمیز فلم کے متعلق مکمل سکوت اختیار کررکھا ہے اور یہی وجہ ہے کہ مصر کے بعض مذہبی حلقوں میں مسلمان جوانوں نے قرضاوی کا فوٹو امریکہ کے بدنام زمانہ پادری کے فوٹو کے ساتھ لگارکھا ہے امریکی پادری نے متعدد بار پیغمبر اسلام (ص)کی توہین اور قرآن مجید جلانے کا ارتکاب کیا ہے۔۔...../169