14 ستمبر 2012 - 19:30

ہندوستان میں قرآن پاک کی بے حرمتی سے ناراض مسلم احتجاجیوں پر پولیس فائرنگ میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے –

ابنا: موصولہ رپورٹ کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی سے ملحق غازی آباد کے مسوری علاقے میں ایک شخص کی جانب سے چلتی ٹرین سے قرآن پاک کے اوراق کو پھاڑ کر پھینکنے کے خلاف مسلمانوں نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مسوری تھانے کا گھیراؤ کرکے مذکورہ شخص کی گرفتاری کا مطالبہ کیا – اس موقع پر پولیس اہلکاروں اور احتجاجیوں میں شدید جھڑپیں ہوئیں جبکہ پولیس کی جانب سے مسلمانوں پر فائرنگ بھی ہوگئی جس میں کم از کم 5 مسلمان جاں بحق ہوگئے –مسوری واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شاہی امام مولانا سید احمد بخاری نے پولیس کوواقعے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر پولیس نے احتجاج درج کرنیوالوں کو سمجھا لیا ہوتا تو شاید یہ نوبت نہ آتی -...../169