ابنا: اخضر ابراہیمی نے آج شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات کے بعد کہا کہ شام کے بحران میں شدت آتی جارہی ہے اور مختلف فریقوں میں بہت زیادہ اختلافات پائے جاتے ہیں۔ اخضر ابراہیمی نے آج دمشق میں صدر بشار سے ملاقات کی ۔ جس میں شام کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے شام کے متاثرہ علاقوں میں امداد رسانی کی کاروائيوں کا بھی جائزہ لیا۔ اخضر ابراہیمی نے شام کے صدر بشار اسد کے علاوہ شام کے دیگر اعلی حکام سے بھی ملاقات اور گفتگو کی ۔ انہوں نے دمشق میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر سے بھی ملاقات کی ۔ اخضر ابراہیمی نے شام پہنچنے کے بعد کہا تھا کہ وہ اپنے مشن میں متحارب گروہوں کو جنگ ختم کرنے اور مذاکرات کی میز پر لانے کی کوشش کریں گے۔ یاد رہے اخضر ابراہیمی کو کوفی عنان کے استعفی کے بعد شام کے امور میں اقوام متحدہ کا خصوصی نمائندے بنایا گيا تھا۔ادھر شام کے ذرائع نے فری سیرین آرمی نامی دہشتگرد گروہ کے سیکرٹری جنرل عمار الواوی کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔ شام کی ویب سائٹ دام پریس کے مطابق شام کی فوج نے شمال مغرب میں ایک آپریشن کر کے فری سیرین آرمی نامی دہشتگرد گروہ کے سیکرٹری جنرل عمار الواوی کو ہلاک کردیا ہے۔......./169
14 ستمبر 2012 - 19:30
News ID: 347913
شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اخضر ابراہیمی نے کہا ہے کہ شام کا بحران خطے اور دنیا کے لۓ ایک بڑا خطرہ ہے۔