ابنا: بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے بورڈ کےتیسرے دن کے اجلاس میں ایران کے حق میں بورڈ کے بیان کی اصلاح میں ناوابستہ تحریک کے نمائندہ گروپ کو کامیابی حاصل ہوئی ہے۔اجلاس نے آج گروپ 1+5 کی تجویز کےبارے میں کام شروع کیا ۔ ناوابستہ تحریک کی طرف سے جنوبی افریقہ نے بورڈ کے اجلاس کےبیان کو کچھ گھنٹوں تک مؤخر کرنےکو کہا جس کے بعد اس بیان میں ایران کے حق میں اصلاح کی گئی اور ایران کے ثابت اور ٹھوس مؤقف کی جانب بیانیہ کا رخ موڑدیا گیا۔رپورٹ کے مطابق اس بیان میں ایک نوٹ کا اضافہ کیا گیا ہےجس کی بنیاد پر مذاکرات کے سلسلے میں ایران کی تاکید اور ایران اور ایٹمی ایجنسی کے درمیان تعاون کے پروگرام کی تدوین کومشخص کرنےپر زوردیا گیا ہے۔...../169
13 ستمبر 2012 - 19:30
News ID: 347542
بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے بورڈ کےتیسرے دن کے اجلاس میں ایران کے حق میں بورڈ کے بیان کی اصلاح میں ناوابستہ تحریک کے نمائندہ گروپ کو کامیابی حاصل ہوئی ہے۔