13 ستمبر 2012 - 19:30

لیبیا میں قذافی دور میں انتہائی مطلوب اور 32 سال جلا وطن رہنے والے رہنما ڈاکٹر مصطفی ابو شاقور کو پہلا جمہوری وزیر اعظم منتخب کر لیا گیا ہے۔

ابنا: لیبیا میں قذافی دور میں انتہائی مطلوب اور 32 سال جلا وطن رہنے والے رہنما ڈاکٹر مصطفی ابو شاقور کو پہلا جمہوری وزیر اعظم منتخب کر لیا گیا ہے۔ لیبیا کی نو منتخب پارلیمنٹ نے حال ہی میں وزارت عظمیٰ کے عہدے کے انتخاب کیلئے 2 مراحل میں رائے شماری کرائی، ڈاکٹر مصطفی ابو شاقور رائے شماری میں 91 ووٹ لے کر پہلے عوامی وزیراعظم بن گئے۔ ڈاکٹر مصطفی ابو شاقور 32سالہ طویل جلا وطنی کے بعد مئی 2011ء کو لیبیا کے شہر بن غازی پہنچے، جہاں انہیں قومی عبوری کونسل (این ٹی سی) کی ایک اہم ذمہ داری سونپی گئی۔ انہوں نے بن غازی میں قومی عبوری کونسل کی بنیاد رکھی اور کرنل قذافی کیخلاف بر سر پیکار باغیوں کی قیادت کرتے رہے۔
.....
/169