اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی نے ملت ایران اور امت اسلام کے نام اپنے پیغام میں اسلام اور قرآن کی نسبت صہیونیوں کی نفرت و عداوت کی دلائل بیان کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ اگر عالمی استکبار کے سرغنوں کا یہ دعوی درست ہے کہ "وہ اس بھونڈی اس سازش میں شریک نہيں ہیں" تو انہیں مسلم اقوام کے قلوب کو مجروح کرنے والے اس قبیح و شنیع جرم میں ملوث عناصر و عوامل کو اس عظیم جرم کے تناسب سے قرار واقعی سزا دینی چاہئے۔ امام خامنہ ای کے پیغام کا متن:
بسم الله الرحمن الرحيم
قال الله العزيز الحكيم: يُرِيدُونَ لِيُطْفِؤُوا نُورَ اللَّهِ بِأَفْوَاهِهِمْ وَاللَّهُ مُتِمُّ نُورِهِ وَلَوْ كَرِهَ الْكَافِرُونَ (سورہ صف آیت 8)یہ (دشمنان حق) چاہتے ہیں کہ اللہ کا نور اپنے منہ (کی پھونکوں) سے بجھا دیں، جبکہ اللہ اپنے نور کو پورا (اور مکمل) فرمانے والا ہے اگرچہ کافر کتنا ہی ناپسند کریں۔عزیز ملت ايران؛ عظیم امت اسلامدشمنان اسلام کے پلید ہاتھ نے ایک بار پھر پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی توہین کرکے اپنی گہری دشمنی کو آشکار کردیا اور اس جنون آمیز اور نفرت انگیز اقدام کے ذریعے موجودہ دنیا میں اسلام اور قرآن کی روز افزوں تابندگی اور فروغ کی وجہ سے خبیث صہیونی حلقوں کے غیظ و غضب کو ثابت کرکے دکھایا۔ اس جرم اور اس عظیم گناہ کے عاملین اور اس میں ملوث عناصر کی روسیاہی کے لئے یہی کافی ہے کہ انھوں نے دنیا کے مقدسات میں سے مقدس ترین اور نورانی ترین چہرے کو نفرت انگیز ہرزہ سرائیوں کا نشانہ بنایا ہے۔ اس شرانگیز حرکت کے پس پردہ، صہونیت، امریکہ اور عالمی استکبار کے دوسرے سرغنوں کی معاندانہ پالیسیاں کارفرما ہیں جو اپنے باطل وہم و خیال میں اسلامی دنیا کی نوجوان نسلوں کی نظروں میں اسلامی مقدسات کو ان کے بلند مقام سے نیچے گرا کر ان کے دینی و مذہبی جذبات و احساسات کو بجھا دینا چاہتے ہیں۔ اگر وہ اس پلید زنجیر کے سابقہ حلقوں ـ یعنی سلمان رشدی، ڈنمارکی کارٹونسٹ اور قرآن سوز امریکی پادری ـ کی حمایت نہ کرتے اور صہیونی سرمایہ داروں سے وابستہ فرموں میں اسلام دشمنی پر مبنی درجنوں فلمیں تیار کرنے کی سفارش نہ دیتے، آج نوبت اس عظیم اور ناقابل بخشش گناہ تک نہ پہنچتی۔ اس سَنگِين اور ناقابل معافی جرم کا پہلی ملزم صہیونیت اور امریکی انتظامیہ ہے۔ امریکی سیاستدان اگر اپنے اس دعوے میں سچے ہیں ـ کہ وہ اس جرم میں ملوث نہیں ہیں ـ تو انہيں اس قبیح اور کریہ جرم میں ملوث افراد اور ان کے مالی سرپرستوں کو ـ جنہوں نے مسلم اقوام کو دلوں کو دکھ اور صدمہ پہنچایا ہے ـ اس کے جرم کی سنگینی کے تناسب سے کیفر کردار تک پہنچائیں۔پوری دنیا میں میرے بھائیوں اور بہنوں کو بھی جان لینا چاہئے کہ اسلامی بیداری کے سامنے دشمنوں کی یہ ناکام حرکتیں، اس تحریک کی عظمت و اہمیت کی علامت اور اس کے روزافزوں فروغ اور ہمہ گیری کی نوید ہیں۔ والله غالبٌ علی امره
سيدعلی خامنه ای23/شهريور/139113/ستمبر/2012