ابنا: رامین مہمان پرست نے آج شمالی ایران کے صوبہ گيلان کے شہر رشت میں ایک اجلاس میں کہا کہ یورپ اور امریکہ کے بعض علاقوں میں جاری اقتصادی اور سماجی بحران انتظام عالم چلانے کے دعویدار ملکوں کی غلط کارکردگي کا نتیجہ ہے۔ مہمان پرست نے شمالی افریقہ اور مشرق وسطی میں اسلامی بیداری کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مغرب کے پٹھو حکمرانوں کے خلاف عوام کی انقلابی تحریکوں اور خود مختاری حاصل کرنے کی قوموں کی کوششوں سے پتہ چلتا ہےکہ اب امریکہ اور صیہونی حکومت سے وابستہ ڈکٹیٹر حکومتوں کا زمانہ ختم ہورہا ہے۔ ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ مغرب کی تمام سازشوں کے باوجود مصر، تیونس، لیبیا، یمن اور بحرین میں اسلامی تحریک بدستور جاری ہے۔ انہوں کہا کہ موجودہ صورتحال میں اسلامی ممالک بڑے حساس مرحلے سے گذر رہے ہیں اور اپنی اقدار کا پابند رہنا نیز اپنی تمام تر توانائیوں سے استفادہ کرنا اس حساس مرحلے کو عبور کرنے کے لئے نہایت اہمیت رکھتا ہے۔
.....
/169