12 ستمبر 2012 - 19:30

اسلامي جمہوريہ ايران کي حکومت، علمائے کرام اور مذہبي تنظيموں نے توہين آميز امريکي فلم کي مذمت کرتے ہوئے ، فرزندان توحيد سے اس پر سخت ترين احتجاج کي اپيل کي ہے -

ابنا: اسلامي جمہوريہ ايران کي وزارت خارجہ کے  ترجمان رامين مہمان پرست نے   پيغمبر اسلام کي شان ميں اہانت آميز امريکي فلم بنائے جانے کو ايک نفرت انگيز اقدام قرارديا اور حکومت امريکا کو اس کا ذمہ دار قرار ديا - انہوں نے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران کي حکومت سمجھتي ہے کہ اس طرح کے اشتعال انگيز اور مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے والے اقدامات پر امريکي حکومت کي سسٹيميٹک اور مسلسل خاموشي جو اسلام دشمني پر استوار ہے اس طرح کے اہانت آميز اقدامات کے جاري رہنے کا باعث ہے -   ايران کے علماء ،  مراجع کرام اور دانشوروں  نے بھي امريکي اقدام کي مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کيا ہے کہ اس قسم کے اقدامات کا ارتکاب کرنےوالوں کے خلاف سخت کاروائي کي جائے –آيت اللہ ناصر مکارم شيرازي نے پيغمبر اسلام صل اللہ عليہ وآلہ وسلم کي شان اقدس کے خلاف توہين آميز امريکي فلم بنانے اور اس کي نمائش کي مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ جمعے  کو وسيع پيمانے پر  احتجاجي مظاہرہ کرکے  اس امريکي اور صہيوني سازش کا منہ توڑ جواب ديں - ايران کے بزرگ مرجع تقليد آيت اللہ ناصر مکارم شيرازي نے ايک بيان جاري کرکے کہا ہے کہ ايک بار پھر صہيونيوں اور بعض انتہا پسند امريکي پادريوں نے جنھوں نے پہلے بھي قرآن کريم کے نسخوں کو نذر آتش کرکے اپني گندي ذہنيت کا ثبوت ديا تھا اس بار پيغمبر اسلام کي شان ميں اہانت آميز فلم بناکر شان رسالتمآب کي توہين کي ہے - اس بيان ميں کہا گيا ہے اس گھناؤنے اور شرمناک اقدام نے ثابت کرديا ہے کہ صہيوني اور ان کے اتحادي اسلامي بيداري کي لہر سے سخت وحشت زدہ ہيں ليکن انہيں جان لينا چاہئے کہ وہ جو بھي احمقانہ حرکتيں کريں گے اس کا نتيجہ الٹا ہي نکلے گا -    ايران کے ايک اور بزرگ مرجع تقليد آيت اللہ نوري ہمداني نے بھي اپنے بيان ميں پيغمبراسلام کي شان ميں  اہانت آميز امريکي فلم  کي مذمت کرتے ہوئے کہا کہ يہ اقدام انتہائي نفرت انگيز ہے - آيت اللہ نوري ہمداني نے اپنے بيان ميں کہا ہے کہ امت اسلاميہ اس طرح کي  شيطاني حرکت پر  چين سے نہيں بيٹھے گي اور امريکا کو مسلمانوں کے زيادہ سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا -    ورلڈ اہلبيت اسمبلي نے بھي اپنے ايک بيان ميں کہا ہے کہ امت اسلاميہ کي بيداري کے مقابلے ميں انسانيت کے دشمنوں کي بے بسي نے انہيں اس بات پر مجبور کيا کہ وہ دين اسلام کے تئيں اپني گھناؤني اور گھٹيا حرکتوں پر اتر آئيں اور اسلام کے تئيں اپني انتہائي دشمني کا مظاہرہ کريں - ورلڈ اہل بيت اسمبلي نے اقوام متحدہ اور ديگر عالمي اداروں سے مطالبہ کيا ہے کہ وہ اس طرح کے انسانيت سوز اقدامات کے خلاف موثر کاروائي کريں -   اسلامي جمہوريہ ايران کي وزير ارشاد اسلامي نے بھي  امريکا کي اسلام مخالف فلم کي مذمت کرتے ہوئے اسے امريکي سرپرستي ميں صہيونيوں کي ايک اور جسارت قرارديا  -...../169