ابنا: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن کی گارمنٹس فیکٹری میں ہونے والی آتشزدگی کے نتیجے میں 289 افراد کے جان بحق ہونے پر دلی افسوس اور رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ صدر زرداری نے گزشتہ شام پیش آنے والے اس المناک واقعے کے بعد سے اب تک ہلاکتوں میں مسلسل اضافے پر بھی سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ دریں اثناء ترجمان کے مطابق صدر نے انسانی جانوں کے بڑے پیمانے پر ضیاع کا سخت نوٹس لیتے ہوئے سندھ کے گورنر ڈاکٹر عشرت العباد خان سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ علاوہ ازیں صدر نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر انکے اہلخانہ سے اظہار ہمدردی بھی کی ہے اور سندھ انتظامیہ کو زخمیوں کو فوری اور بہترطبی سہولتیں فراہم کرنیکی ہدایت بھی کی ہے۔ دریں اثناء صدر مملکت نے لاہور کی جوتا فیکٹری میں پیش آنے والے واقعے کی بھی رپورٹ گورنر پنجاب سے طلب کرلی ہے۔
.....
/169