11 ستمبر 2012 - 19:30

مصر کے دار الحکومت قاہرہ میں مظاہرین نے پیغمبر اسلام (ص) کے خلاف توہین آمیز فلم پر احتجاج میں امریکی سفارتخانے کی دیوار پھلانگتے ہوئے امریکی جھنڈا اتار کر پھینک دیا ہے۔

ابنا: مصر کے دار الحکومت قاہرہ میں مظاہرین نے پیغمبر اسلام کے خلاف توہین آمیز فلم پر احتجاج میں امریکی سفارتخانے کی دیوار پھلانگتے ہوئے امریکی جھنڈا اتار کر پھینک دیا ہے۔ مصر میں ہزاروں مطاہرین امریکی سفارتخانے کے گرد جمع ہو گئے اور امریکی جھنڈا اتار دیا۔ مصری مظاہرین نے آزدایِ اظہار کے بہانے پیغبرِ اسلام کی توہین کیے جانے کی سخت مذمت کی ہے۔توہین آمیز فلم امریکی پادری ٹیری جانز نے بنائی ہے۔ ادھر لبیا کے شہر بنغازی میں بھی مظاہریننے امریکی قونصلیٹ کو آگ لگا دی ہے جس کے نتیجے میں ایک امریکی ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا ہے۔......./169