ابنا: واضح رہے کہ گذشتہ رات لیبیا کے دوسرے بڑے شہر بن غازی میں مظاہرین اسلام کے خلاف بنائی جانے والی ایک فلم کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ مظاہرین نے امریکی قونصل خانے پر حملہ کردیا اور عمارت کو آگ لگادی۔ لیبیا کے حکام کا کہنا ہے کہ ہنگامہ کے دوران راکٹ حملہ میں امریکی سفیر کرس اسٹیون اور 3دیگر سفارتی اہلکار ہلاک ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ تصدیق نہیں ہوئی کہ ہلاک ہونے والے سفیر عمارت میں تھے یا اپنی کار میں تھے۔ اس سے پہلے حکام نے ایک امریکی سفارت کار کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی تھی۔
.....
/169