10 ستمبر 2012 - 19:30

ایران اور پاکستان کے نجی شعبے کے تاجروں اور صنعتکاروں نے دونوں ملکوں کی قومی کرنسیوں کے ذریعے سامان کی لین دین اور تجارت پر اتفاق کیا ہے.

ابنا: پاکستان کے ایوان صنعت و تجارت فیڈریشن کے سربراہ فاضل قدیر خان شیرانی نے آج کراچی میں اپنے ایرانی ھم منصب کے ساتھ ملاقات میں ایران اور پاکستان کے درمیان ثقافتی اور جغرافیائی قرابتوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے تعلقات میں توسیع کا مطالبہ کیا - شیرانی نے ایران کے خلاف تجارتی پابندیوں اور دونوں ملکوں کے بینکوں کے درمیان کرنسی کے تبادلے میں حائل رکاوٹوں کو، صنعتی اور تجارتی روابط میں توسیع کی سب سے بڑی مشکل قرار دیا اور کہا کہ دو طرفہ اقتصادی معاملات میں روپۓ سے استفادہ ، تعلقات کے فروغ میں حائل بڑی رکاوٹوں کوبرطرف  کر دیگا – اس ملاقات میں ایران کے ایوان صنعت و تجارت فیڈریشن کے سربراہ آل اسحاق نے بھی ایران کے نجی شعبے کے سرگرم کارکنوں کی نمائندگی میں ، ایران اور پاکستان کے درمیان تجارت اور لین دین ، روپئے کے ذریعے انجام پانے کی تجویز کا خیر مقدم کیا اور وعدہ کیا کہ ایران واپس جاکر وہ اسلامی جمہوریۂ ایران کے مرکزی بینک کی جانب سے  اس صورت میں تعاون انجام پانے کے لئے زمین ہموار کریں گے....../169