10 ستمبر 2012 - 19:30

اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے وفد نے گزشتہ روز میانمار کے فساد زدہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین کیلئے امداد اور عطیات کا اعلان کیا۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق وفد نے مغربی میانمار کے فساد زدہ علاقوں کا دورہ کیا اور فسادات کے نتیجہ میں پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا۔ وفد کے ارکان پناہ گزینوں کے کیمپوں میں بھی گئے اور ان کیلئے عطیات اور امداد کا اعلان کیا۔ نیو یارک کی انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے برما کی فوج کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے فسادات کے دوران روہنگیا کے بےگھر مسلمانوں پر گولیاں چلائیں۔
میانمار کے سرکاری اخبار کے مطابق وفد نے تازہ ترین صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا اور متاثرین کی بحالی کیلئے فنڈز کا اعلان بھی کیا۔
.....
/169