ابنا: پاکستان میں "گیلوپ" سے وابستہ "گیلانی" تحقیقاتی ادارے نے اعلان کیا کہ ہونیوالی تحقیقات کے مطابق پاکستان کے اکثر عوام، ایران اور چین کو اپنے دوست ممالک سمجھتے ہیں جبکہ ان کا کہنا ہے کہ امریکہ پاکستانیوں کا سب سے بڑا دشمن ہے –رپورٹ کے مطابق 27جولائی سے 4 اگست تک، دو ہزار 6سو85پاکستانی عوام سے ہونیوالے براہ راست انٹرویو میں 81 فیصد افراد نے ایران اور چین کو پاکستانیوں کے دوست ممالک ، جبکہ اکثر پاکستانی عوام نےامریکہ کو پاکستان کا سب سے بڑا دشمن قرار دیا –اس سے قبل "پیو "تحقیقاتی ادارے نے بھی اس حوالے سے ہونیوالی تحقیقات کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 75 فیصد پاکستانی عوام امریکہ کو اپنا دشمن سمجھتے ہیں -...../169
9 ستمبر 2012 - 19:30
News ID: 346438
پاکستان کے عوام ایران کو اپنا بہترین دوست جبکہ امریکہ کو اپنا سب سے بڑا دشمن سمجھتے ہیں –