ابنا: لندن پیراالمپکس کے مقابلوں میں ایرانی معذور کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کے پیش نظر رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت ا۔۔۔ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں ان کو مبارکباد دی -
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس پیغام میں فرمایا ہے کہ عالمی مقابلوں میں آپ لوگوں کی کامیابی ، ایرانی قوم کی خوشی اور افتخار کا باعث بنی اور میں تہہ دل سے آپ لوگوں کاشکریہ ادا کرتاہوں –
واضح رہے کہ ایران کے معذور کھلاڑیوں نے لندن پیراالمپکس کے مقابلوں میں دس طلائی ،7 چاندی اور 7 کانسی کے تمغے جیت کرمجموعی طور پر دنیا میں گیارھویں پوزیشن حاصل کی۔ -
.....
/169