ابنا: طالبان نے کہا ہے کہ وہ چار سال کے وقفے کے بعد دوبارہ افغانستان آنے والے برطانیہ کے شہزادہ ہیری کو قتل کرنا چاہتے ہیں۔
طالبان کے ترجمان ذبیح ا۔۔۔ مجاہد نے آج کہا کہ وہ اپنی پوری کوشش کریں گے کہ وہ پرنس ہیری کو قتل کرسکیں اور اس کے علاوہ وہ برطانیہ کے دوسرے فوجیوں کو بھی جو کہ ہلمند میں موجود ہیں مارنے کی کوشش کریں گے۔ مجاہد کا کہنا تھا کہ جو کوئی بھی ہمارے ملک میں جنگ میں حصہ لے گا، وہ ہمارا دشمن ہوگا اور ہم اسے مارنے کی پوری کوشش کریں گے۔
چار سال قبل افغانستان میں تعینات پرنس ہیری سیکورٹی خدشات کی بنا پر اپنے قیام کو مختصر کرنے پر مجبور ہو گئے تھے ۔
ادھر برطانوی وزارت دفاع نے افغانستان میں اپنے ایک اور فوجی کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے-
رپورٹ کے مطابق برطانوی وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ برطانوی فوجی صوبۂ ہلمند کے "نہر سراج" میں سڑک کے کنارے نصب ، بم کے دھماکے میں ہلاک ہوگیا –
افغانستان میں ابتک سرکاری اعداد وشمار کے مطابق427 برطانوی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں -
.....
/169