8 ستمبر 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں شام کا بحران حل کرنے کے لئے عالم اسلام کے دانشوروں اور علماء کا بین الاقوامی اجلاس منعقد ہوگا۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں شام کا بحران حل کرنے کے لئے عالم اسلام کے دانشوروں اور علماء کا بین الاقوامی اجلاس منعقد ہوگا۔ اس اجلاس میں عالم اسلام کے علاقائی اور بین الاقوامی سطح کے  ممتاز علماء اور دانشور شرکت کریں گے۔ اجلاس میں شام کے حالات ، شام کے بارے میں بین الاقوامی تنظیموں اور عالمی ممالک کا مؤقف ، مقاومت اور سازش، شام کے بحران کا فقہی حل اور شام کے مستقل کے بارے میں بحث اور تبادلہ خیال کیا جائےگا۔ یہ اجلاس ستمبر کے آخری ہفتہ میں منعقد کیا جائےگا۔ جس میں مصر، تیونس، الجزآئر، عراق، شام، لبنان،انڈونیشیا، ہندوستان اور پاکستان کے علماء اور دانشور شرکت کریں گے۔
.....
/169