ابنا: سرینگر سے موصولہ رپورٹ کے مطابق کشمیر کے سرحدی علاقہ براٹھ سوپور میں کل شام مسلح افراد نے ایس او جی سے وابستہ ایک اہلکار کو ہلاک اور سابق فوجی اہلکار کو شدید زخمی کردیا –
رپورٹ کے مطابق عسکریت پسندوں نے براٹھ سوپور میں دو افراد جن کے نام ایس پی او ریاض احمد اور سابق فوجی اہلکار طارق احمد کے بطور معلوم ہوئے ہیں ،کو روک کر ان کے شناختی کارڈوں کا معائنہ کرنے کے بعد ان پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک اہلکارموقع پر ہی ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا - اس واقعے کے بعد مسلح افراد وہاں سے فرار ہوگئے -
.....
/169