ابنا: ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا جو پاکستان کے دو روزہ دورے پر کل اسلام آباد پہونچے کل رات پاکستان کے صدر آصف علی زرداری سے ایوان صدر میں ملاقات کی –
رپورٹ کے مطابق اس موقع پر پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے ہندوستان کے وزیرخارجہ کو تجویز دی کہ دونوں ممالک کے درمیان وزارت خارجہ،داخلہ اور انٹیلی جنس ایجنسیز پر مشتمل انسداد دہشت گردی کا میکانزم بنایاجائے۔ پاکستان کے صدر نے مزید کہاکہ پاکستان خطے میں امن وسلامتی کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے ، یہ وقت ہے کہ پاکستان اور ہندوستان اپنے دیرینہ موقف سے آگے بڑھ کربامقصد نتائج حاصل کرسکتے ہیں جب کہ تجارتی وفود کے تبادلوں سے باہمی تجارت کو فروغ دیاجاسکتاہے۔ زرداری نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون، دہشت گردی کے مشترکہ چیلنج پر قابو پانے کے لیے ضروری ہے، دہشت گردی مشترکہ دشمن ہے جو دونوں ملکوں کو متاثر کررہی ہے۔
ملاقات میں ایس ایم کرشنا نے صدر زرداری کو ہندوستان کی قیادت اور عوام کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔
اس سے قبل ہندوستانی وزیر خارجہ نے پاکستان کے وزیر اعظم سے بھی ملاقات کی – ملاقات میں پاکستان کے وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ہندوستان کے وزیرخارجہ کے دورہ پاکستان سے دو طرفہ تعلقات کو فروغ ملے گا،ہمسائے کبھی نہیں بدلتے جاسکتے، کشمیر،سیاچن اور سرکریک کے مسائل ہونے چاہئیں، دونوں ممالک کے عوام کی خواہش کے مطابق تعلقات کا استحکام چاہتے ہیں،تصفیہ طلب مسائل کے حل کے لئے مثبت سوچ کی ضرورت ہے۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ، باہمی تجارت کو وسعت دینے اور ویزہ پالیسی سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا -
.....
/169