7 ستمبر 2012 - 19:30

عراق کے شمالی شہر کرکوک میں کل ہونیوالے دھماکوں میں جاں بحق ہونیوالے افراد کی تعداد بڑھ کر 8 ہوگئی جبکہ ان دہشتگردانہ حملوں میں 70 سے زائد بھی زخمی ہوگئے –اس سے قبل جاںبحق افراد کی تعداد 3بتائی گئی تھی -

ابنا: کرکوک پولیس سربراہ " سرحد قدیر" کے مطابق سب سے بڑا حملہ ، بارودی مواد سے بھری ہوئی ایک گاڑی سے اس وقت کیاگیا کہ جب اس سے قبل ہونیوالے دھماکے میںمتاثرہ افراد کو پولیس اور طبی کارکن امداد دے رہے تھے – پولیس کے مطابق ان حملوں میں کئی مسلح دہشتگرد ملوث تھے –
گذشتہ جون سے عراق میں دہشتگردوں کی سرگرمیوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے -
.......
/169