ابنا: ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے کل رات ایران کے شمالی شہر آمل میں نامہ نگاروں سے گفتگو میں شام کے معاملے میں ایران کے موقف پر روشنی ڈالتے ہوئے مزید کہا کہ شام میں پرامن طریقوں سے عوام کے مطالبات کی فراہمی اس ملک میں جاری بحران کے خاتمے کا واحد حل ہے – انہوں نے شام میں دہشتگردوں کےلئے ہتھیار بھیجنے کی روک تھام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کےلئے ہتھیار بھیجنے سےاس ملک میں اصلاحات ممکن نہیں ہوگی –
لاریجانی نے شام کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے کوفی عنان کے ردوبدل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ کوفی عنان نے کہا تھا کہ بعض ممالک ڈیموکریسی کا نعرہ لگا کر شام میں اصلاحات کے مخالف اور اس ملک میں اپنے اہداف کے درپے ہیں -
.....
/169