6 ستمبر 2012 - 19:30

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامي کے ڈپٹي کمانڈر جنرل نے کہا ہے کہ ايران کے خلاف دشمنوں کے ہرطرح کے ممکنہ حملوں کا بھرپور جواب ديا جائے گا -

ابنا: سپاہ پاسداران کے ڈپٹي کمانڈر جنرل حسين سلامي نے ايران کے شمالي صوبے گيلان ميں ايک تقريب سے خطاب کے دوران اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ  دشمنوں کي طرف سے جارحانہ کوششوں کي صورت ميں  ايران جنگ کا دائرہ دشمنوں کي سرحدوں کے اندر تک پھيلادے گا کہا کہ ايران کي مسلح افواج دشمنوں کا مقابلہ کرنے اور دشمنوں کے شہروں ميں ان کے  ہزاروں جنازے روانہ کرنے کو تيار بيٹھي ہيں-سپاہ پاسداران انقلاب اسلامي کے ڈپٹي کمانڈر نے اسلامي جمہوريہ ايران کي سلامتي اور استحکام کے بارے ميں کہا کہ علاقے کے ممالک ميں عدم استحکام کے باوجود اسلامي جمہوريہ ايران امن و استحکام اور اپني آزادي اور سربلندي کے ماحول ميں اپني ترقي و پيشرفت جاري رکھے گا –واضح رہے کہ اسلامي جمہوريہ ايران کے اعلي سيول اور فوجي حکام نے بارہا اعلان کيا ہے کہ ايران کبھي بھي جنگ ميں پہل نہيں کرے گا ليکن دشمنوں اور خاص طور پر صہیوني ریاست کي طرف سے کسي بھي ممکنہ حملے کي صورت ميں اس کا منہ توڑ جواب دے گا.

..............

/169