ابنا: روس کے وزير خارجہ سرگئي لاوروف نے اس بات پر زور ديتے ہوئے کہ شام کا مسئلہ شام کي حکومت اور اس کے سياسي مخالفين کے درميان بات چيت کے ذريعے ہي حل ہونا چاہئے، کہا کہ روس سلامتي کونسل ميں ايسے ہر فيصلے کي مخالفت کرے گا جس ميں شام ميں غيرملکي مداخلت کو صحيح ٹھہرانے کي بات کي جائے –روسي وزير خارجہ نے شام کے معاملات ميں مغرب کے موقف پر تنقيد کرتے ہوئے کہا کہ مغرب والے شام ميں فوجي مداخلت کا راستہ ہموار کرنا چاہتے ہيں –واضح رہے کہ مغربي ملکوں کے برخلاف جو شام ميں مداخلت کرکے اس ملک کے قانوني نظام حکومت کو ختم کرنا چاہتے ہيں، روس کي کوشش ہے کہ شام ميں قومي آشتي کا راستہ ہموار ہو اور اس ملک کے بحران کے حل کے لئے بات چيت شروع ہو.
.....
/169