ابنا: امريکي وزير خزانہ کے سابق معاون پال کريگ رابرٹس نے پريس ٹي وي سے بات چيت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امريکہ کي اقتصادي صورتحال انتہائي مخدوش ہے اور ملک ميں روزگار کے مواقع ختم ہوگئے ہيں-
انہوں نے کہا کہ امريکہ کے مڈل کلاس طبقے کو لاتعداد مشکلات کا سامنا ہے جبکہ بڑي بڑي کمپنياں زيادہ سے زيادہ منافع کمانے کے لئے اپني من ماني کر رہي ہيں-
پال کريگ رابرٹس نے امريکہ کي معاشي مشکلات کا جائزہ ليتے ہوئے کہا کہ کوئي بھي صدارتي اميدوار اپني کاميابي کي صورت ميں امريکي عوام کو معاشي مشکلات سے نکالنے کے لئے کچھ بھي نہيں کرپائے گا-
انہوں نے کہا کہ امريکہ ميں صيہوني لابي بہت مضبوط ہے اور عملي طور پر پورا امريکہ اس لابي کے کنٹرول ميں ہے –
پال کريگ رابرٹس نے کہا کہ امريکي سياستدانوں کي حیثيت صيہونيوں کي کٹھ پتلي سے زيادہ نہيں ہے-
امريکي وزير خزانہ کے سابق معاون نے مزيد کہا کہ امريکہ کا قرضہ سولہ ٹريلين ڈالر سے تجاوز کرگيا ہے اور آئندہ چار سال ميں چوبيس ٹريلين سے تجاوز کرجانے کي توقع ہے- انہوں نے کہا کہ جب تک ڈالر عالمي کرنسي رہے گا امريکي حکمراں اسي طرح ڈالر چھاپ کر ملکي قرضے ميں اضافہ کرتے کر رہے ہيں گے.
.....
/169