اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ
شیعت نیوز کی رپورٹ
تفصیلات کے مطابق شہید مختار اعظمی صدر کے علاقے میں موجود اپنی ایڈورٹا ئزنگ ایجنسی سے براستہ پرانی سبزی منڈی ناظم آباد میں واقع اپنے گھر کی جانب جارہے تھے کہ گھات لگائے کالعدم سپاہ صحابہ لشکرجھنگوی کے دہشت گردوں نے پرانی سبزی منڈی کے نزدیک ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کی نتیجے میں مختار اعظمی موقع پر ہی شہید ہوگئے ،جبکہ ان کا45 سالہ بیٹا محمد باقر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آغا خان ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ااطلاعات کے مطابق شہید مختار اعظمی کاپوتا محمد علی شدید زخمی حالت میں آغاخان ہسپتال میں زیر علاج ہے جس کی حالت نازک بتائی جاتی.
شفقنا کی رپورٹ:
کالعدم ملک دشمن سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے معروف شیعہ رہنما مختار اعظمی اپنے بیٹے باقر سمیت شہید ہوگئے۔ مزید تفصیلات کے مطابق معروف شیعہ رہنما 75 سالہ مختار اعظمی اپنے بیٹے 45 سالہ باقر سمیت گاڑی میں سوار ہوکر جارہے تھے کے کالعدم سپاہ صحابہ کے مُسلح فرقہ پرست دہشتگردوں نے کراچی کے علاقے پورانی سبزی منڈی کے قریب گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ جس کے نتیجے میں مختار اعظمی اپنے بیٹے باقر اور اپنے پوتے سمیت زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ آخری اطلاعات کے مطابق مختار اعظمی اور اُن کے بیٹے زخموں کی تاب نالاتے ہوئے شہید ہوگئے ہیں۔ مختار اعظمی کا جسد خاکی عباسی شہید اسپتال اور شہید باقر کا جسد خاکی لیاقت نیشنل اسپتال میں موجود ہے۔ جبکہ مختار اعظمی کے پوتے محمد علی شدید زخمی ہیں جو آغا خان اسپتال میں زیر علاج ہیں جن کے لیے دُعائے صحت کی التماس ہے۔ پورے پاکستان میں کالعدم سپاہ صحابہ کے وحشی درندے چُن چُن کر شیعہ مسلمانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں جبکہ حکومت اور سکیورٹی ادارے خاموش تماشائی نطر آتے ہیں، سعودی ریال کی خاطر ملک پاکستان کے محب وطن شہریوں کے قتل عام پر عدلیہ سمیت ہیومن رائٹس کے چیمپینون کا کردار انتہائی مشکوک ہے۔ سموسہ اور وحیدہ شاہ کے ایک تھپر پر سوموتو لینے والے چیف جسٹس کو شیعہ خون نظر نہیں آتا۔
۔۔۔۔۔۔
جعفریہ الائنس کے سیکریٹری اطلاعات نے بتایامقتول مختاراحمد اعظمی عائشہ منزل پرواقع اسلامک ریسرچ سینٹر ٹرسٹ کے چیئرمین تھے اوران کے بہیمانہ قتل پرجعفریہ الائنس سربراہ علامہ عباس کمیلی اورمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ حسن ظفر نقوی سمیت دیگر رہنماؤں نے شدیدمذمت کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کامطالبہ کیاہے۔
.....
/169 ـ 110