4 ستمبر 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے اقوام متحدہ میں نائب نمائندے نے کہا ہے کہ انسانی حقوق اورڈیموکریسی کے بارے میں دعوے ، ایک ایسی حکومت کے نمائندے کی جانب سے جو ہزاروں معصوم انسانوں کے قتل عام میں ملوث ہے بہت شرمناک بات ہے.

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے اقوام متحدہ میں نائب نمائندے اسحاق آل جبیب نے شام کے امور میں مداخلت کے بارے میں ایران کے خلاف صہیونی ریاست کے نمائندے کی جانب سے لگائے گئے الزامات کے جواب میں کہا کہ صہیونی ریاست کی جانب سے ایران کے خلاف الزامات ایک ایسے وقت میں لگائے جارہے ہیں کہ جب عالمی برادری کو صہیونی حکومت کی غیر انسانی پالیسیوں اور جرائم پر سخت نتشویش لاحق ہے –انہون نے مزید کہا کہ صہیونی ریاست بڑی گستاخی سے ایران کو فوجی حملے کی دھمکیاں دے رہی ہے جبکہ اس قابض حکومت کی دہشتگردانہ سرگرمیوں کے باعث مشرق وسطی اور پوری دنیا کا امن تباہ ہوا ہے -واضح رہے کہ شام کے موضوع پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے کل کے اجلاس میں صہیونی ریاست کے نمائندے نے اسلامی جمہوریہ ایران پر شام کے معاملات میں مداخلت کا الزام عائد کیا.

.....

/169