ابنا: قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے بدھ کو نماز سے متعلق اکيسويں آل ايران کانفرنس کے نام اپنے پيغام ميں فرمايا ہے کہ تمام تر ثقافتي ، ہنري اور تربيتي سرگرمياں اور کوششيں عوام اور خاص طور پر نوجوانوں ميں نماز سے متعلق روز افزوں رجحان کو بڑھانے کے لئے ہي صرف ہوني چاہئيں –قائد انقلاب اسلامي نے اپنے پيغام ميں فرمايا کہ اس سال بھي آپ خدا پرست اور حقيقت کے متلاشي مرد وخواتين نے پورے ملک ميں نماز سے متعلق کانفرنس کا انعقاد کرکے اپنے عظيم اسلامي فريضے کي انجام دہي يعني نماز قائم کرنے کي راہ ميں ايک اور قدم اٹھايا ہے –قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ اگر اسلامي معاشرے ميں نماز کو اس کا اپنا صحيح اور حقيقي مقام حاصل ہوجائے تو اس صورت ميں تمام تر مفيد و تعميري مادي و معنوي کوششيں اپنا راستہ اعلي اہداف کي ہي جانب متعين کريں گي اور معاشرے کو اسلام کي امنگوں کے مطابق حد کمال کو پہنچا ديں گي –قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے فرمايا کہ اگر نماز کي اہميت سے غفلت برتي جائے اور نماز سے لاپروائي کي جائے تو پھر يہ راستہ صحيح سمت نہيں جائے گا اور نتيجے ميں اسلامي امنگوں کے مطابق انسانيت کو منزل کمال تک پہنچانے کے لئے کي جانے والي کوششوں کا اثر زائل ہوجائے گا –نماز سے متعلق اکيسويں آل ايران کانفرنس آج کرمانشاہ ميں قائد انقلاب اسلامي کے پيغام سے شروع ہوئي –
.......
/169