4 ستمبر 2012 - 19:30

گلگت... جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنایزیشن پاکستان گلگت ڈویژن کے پریس سیکرٹری قربان علی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مقامی حکومت سی 130 جهاز کی فراہمی میں ناکام ہوچکی ہےجس کہ وجہ سے گلگت کے طلباء کی تعلیمی سرگرمیاں شدید متاثر ہورہیں ہے.

ابنا: صوبائی حکومت جلداز جلد گلگت میں پھنسے ہوئے طلبا کےلئےسی 130 کی فراہمی کو یقینی بنائے اور طلبا کے مستقبل کو تاریک ہونے سے بچائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کئی دنوں سے گلگت میں پھنسے ہوئے طلبا کا قیمتی سال ضائع ہورہا ہے اور بیشتر طلبا انٹری ٹیسٹ سے بھی محروم ہوچکے ہیں جبکہ حکومت کی جانب سے  طلباء کو نظر انداز کرکے سفارشی لوگوں کو بجھوایا جارہا ہے جو طلبا کے ساتھ سراسر زیادتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جے ۔ایس ۔او طلباء کے مسائل کے حل اور سی  130 کی فراہمی  کےلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے اس سلسلے میں جلد اہم ہیش رفت ہوگئی.

.....

/169