3 ستمبر 2012 - 19:30

پاکستان کی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ ان کا ملک افغانستان میں امن واستحکام کا خواہاں ہے –

ابنا: پاکستان کی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے اپنے دورہ جرمنی کے موقع پر افغانستان میں امن واستحکام کی برقراری میں اپنے ملک کی ذمہ داری پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امن کا قیام پاکستان کی ترقی کےلئے بہت ضروری ہے –حنا ربانی کھر نے اڑھائي ملین افغان پناہ گزینوں کی پاکستان میں موجودگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ، افغان پناہ گزینوں کی حمایت کو جاری رکھے گا اور ان کےلئے مزید طبی سہولیات فراہم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے – ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ، افغانستان کی تعمیر نو میں اپنی امداد جاری رکھے گا –پاکستان کی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کے تین روزہ دورہء جرمنی کا کل آغاز ہوا -

.....

/169