ابنا: خاتم الانبیاء ایئر ڈیفنس بیس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل فرزاد اسماعیلی نے کہا کہ یہ مشقیں 22 ستمبر سے 21 اکتوبر جاری رہیں گی انہوں نے کہا کہ ان مشقوں میں ایرانی مسلح افواج کے تمام دفاعی نظام، ایرانی فضائیہ اور سپاہ پاسداران کے ایئر ڈیفنس جٹ لڑاکا طیارے بھی حصہ لیں گے۔ ان مشقوں کی بڑی بات ہنگامی صورتحال پیدا کرکے اس دوران ایئر ڈیفنس کے شعبوں سے وابستہ اہلکاروں کی کارکردگی اور تیاری اور فوری جوابی کارروائی کرنے کی صلاحیتوں کا جائزہ لیا جائے گا۔
.....
/169