ابنا: بریگيڈیر فرزاد اسماعیلی نے کہا کہ حساس علاقوں میں ایئرڈیفنس کی ٹیکٹیکل مشقوں کے بعد سارے ملک میں ایئر ڈیفنس مشقیں ہونگي۔ انہوں نے کہا کہ ان مشقوں کا مقصد ایئر فورس کے دیندار، اور فرض شناس اہلکاروں اور ماہرین کی ٹریننگ، اور مشقوں کے دوران ایران میں تیار کئے گئے ساز وسامان کا استعمال ہے۔ انہوں نے کہا کہ تہران میں ناوابستہ تحریک کے اجلاس سے کئي مہینوں پہلے سے سرحدی علاقوں پر ایئر ڈیفنس کا غیر محسوس نیٹ ورک قائم کردیا گيا تھا تا کہ دشمنوں کی دھمکیوں کے پیش نظر یہ عالمی اجلاس پرامن فضا میں منعقد ہوسکے۔
.....
/169