ابنا: مظاہرین نے احتجاجاً بروری روڈ بھی آمد و رفت کیلئے بند کردیا۔ مظاہرین بروری روڈ کے علاوہ ملحقہ فیصل ٹاون، رئیسانی اسٹریٹ اور دیگر علاقو ں میں بھی پھیل گئے جہاں انہوں نے ہوائی فائرنگ کی، ھمارے نمایندے کے مطابق دھشتگردی کے اور واقعے میں تین دھشتگرد مارے گئے ہیں اور ایک زخمی ۔ زخمی ہونے والے دھشتگرد کو ایف سی والے سی ایم ایچ منتقل کیا گیا ۔فائرنگ کے نتیجے میں 2راہگیر جاں بحق اور 10 دیگر افراد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو بی ایم سی اسپتال اور سی ایم ایچ منتقل کردیاگیا۔ ان کے احتجاج کے باعث علاقہ میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ دوسری جانب ہزارگنجی میں فائرنگ کے واقعات کے خلاف ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے زیراہتمام آئی جی پولیس کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا، اس موقع پر مظاہرین نے شدید نعرے بازی کی۔ ہزار گنجی کے واقعات کے خلاف چیف آف ہزارہ قبائل سردارسعادت ہزارہ، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی اوردیگر شیعہ تنظیموں کی جانب سے کل اتوار کو شٹر ڈاوٴن ہڑتال کی اپیل کی گئی ہے جبکہ واقعات کے خلاف 7 روزہ سوگ کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔آخری اطلاع آنے تک لیاقت پارک اور پریس کلب والا روڈ ابھی تک بلاک ہیں اورکسی قسم کی آمد رفت کیلئے بند ہے۔
.....
/169