31 اگست 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہےکہ ایران اور روس کا تعاون علاقے اور عالمی سطح پر امن و صلح میں استحکام کا سبب بنے گا۔

ابنا: ڈاکٹر لاریجانی نے تہران میں روسی صدر کے خصوصی نمائندے کونسٹین ٹن شوالوف سے ملاقات میں مشرق وسطی کے حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تہران اور ماسکو مختلف عالمی مسائل میں یکسان موقف اور مفادات رکھتے ہیں جو مفید اور تعمیری تعاون کا سبب بن سکتے ہیں۔ اس ملاقات میں روسی صدر کے خصوصی ایلچی نے علاقے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اہم کردار کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ ایران نے علاقائي تعلقات میں نہایت موثر اور تعمیری سفارتکاری کا ثبوت دیا ہے۔ انہوں نے شام کے حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شام کا بحران مذاکرات سے حل ہوسکتا ہے اور اس ملک میں امن بھی قائم ہوسکتا ہے۔ روسی صدر کے خصوصی ا یلچی نے تہران میں ناوابستہ تحریک کے سربراہی اجلاس میں صدر ولادیمیر پوتین کا پیغام پڑھ کرسنایا تھا۔

.......

/169