28 اگست 2012 - 19:30

کوئٹہ میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے گاڑی پرفائرنگ کرکے 3افراد کو شہید اور تین کو زخمی کردیا/ شیرانی میں دو گروپوں میں تصادم خاتون سمیت دس افراد زخمی/ کوئٹہ سے پنجاب جانے والے مسافروں فائر نگ کے نتیجے میں عورت سمیت چار مسافر ہلاک اور ڈرائیور سمیت آ ٹھ مسافر شدید زخمی ہوگئے۔

ابنا: تفصیلات کے مطابق پیر کوایک گاڑی میں سوار افراد ہزارہ ٹاؤن سے مری آباد کی طرف جارہے تھے کہ کوئٹہ کے علاقے اسپنی روڈ پر کلی مبارک کے قریب نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے گاڑی پر اندھا دھندفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3افراد محمد علی ،حبیب اللہ اور مصطفی موقع پر ہی ہلاک جبکہ بچے سمیت3افرادمحمدامیر،رضا حسین اور راہ گیر بچہ عصمت اللہ زخمی ہوگئے نعشوں کو فوری طور پر بولان میڈیکل ہسپتال اور زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق اہل تشیع سے ہے۔ پولیس نے نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیں اور مقدمہ درج کرکے نامعلوم ملزمان کی تلاش شرو ع کردی۔دریں اثناء کوئٹہ میں ہزارہ قوم سے تعلق رکھنے والے افراد کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں تین افرادکی ہلاکت اور تین کے زخمی ہونے والے کے خلاف مشتعل افراد نے مشرقی بائی پاس کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا۔ واقعہ کے خلاف ہزارہ قوم سے تعلق رکھنے والے مشتعل افراد نے مشرقی بائی پاس کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیاجس کی وجہ سے سڑک کے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی لمبی لائنیں لگ گئیں اور لوگوں کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں تسلسل کے ساتھ اہل تشیع سے تعلق رکھنے والے افراد کو ٹارگٹ کلنگ اور بم دھماکوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے لیکن آج تک ان واقعات میں ملوث کوئی بھی ملزم گرفتار نہیں ہواجس سے ہزارہ قوم میں عدم تحفظ کا احساس بڑھ رہا ہے حکومت ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا دے۔

دریں اثناء شیرانی کے علاقے زژہ قلعہ میں دو گروپوں میں تصادم خاتون سمیت دس افراد زخمی تفصیلات کے مطابق زڑہ قلعہ میں دو گروپوں کے درمیان تصادم ہوا جس میں ڈنڈوں اور پتھروں کا آزادانہ استعمال ہوا جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت دس افراد زخمی ہوئے جن میں آٹھ زخمیوں کو سول ہسپتال ژوب منتقل کیا گیا تین شدید زخمیوں محمد عثمان امیر احمد اور خلیل الرحمن کو کوئٹہ منتقل کردیا گیا لیویز نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

علاوہ ازیں بولان کے قر یب کوئٹہ سے پنجاب جانے والی مسافروں کو چوں پر نامعلوم افراد نے فائر نگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں عورت سمیت چار مسافر ہلاک ہو گئے جبکہ فائر نگ سے ڈ رائیور سمیت آ ٹھ مسافر شد ید زخمی ہو گئے فائر نگ سے کوچ کو آ گ لگنے سے آ ٹھ مسافر لاپتہ ہو گئے واقع کے بعد لیویز و سیکورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کر دی لیویز کے مطابق رات دیر سے بولان کے علاقے گوگرت کے مقام پرکو ئٹہ سے لاہور و صادق آ باد جانے والی مسافروں کوچوں پر نامعلوم افراد نے جدید اسلحہ سے فائر نگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں مسمات ( گل ناز ) اور حاجی غلام قادر اور نامعلوم مسافر سمیت چار افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ فائر نگ سے ڈ رائیور سمیت چھ مسافر شد ید زخمی ہو گئے فائر نگ سے مسافرکوچ کو آ گ لگ گئی جس کے وجہ سے مسافر خو ف کے مار معتدد مسافر لاپتہ ہو گئے امداد ی کاروائیاں تاخیر سے شروع ہو ے کی وجہ سے زخمی مسافر بے یارومد د گار پڑے ہو ئے تھے آ گ پرقا بو پانے کے لیے سبی کوئٹہ اور ڈ یرہ مراد جمالی سے فائرگیڈ طلب کر لی گئی تاہم آ خری اطلاعات آ نے تک آ گ پر کنٹرول نہیں کیا گیا ۔

..........

/110