27 اگست 2012 - 19:30

کوئٹہ اور اس کے مضافاتي علاقوں ميں عام شہريوں اور مسافروں پر ہونےوالي فائرنگ ميں کم از کم نو افراد جاں بحق ہوگئے ہيں،مرنےوالوں ميں ايک خاتون بھي شامل ہے.

ابنا: اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے ايک گاڑي پر فائرنگ کردي جس کے نتيجے ميں تين افراد جاں بحق ہوگئے –
رپورٹ کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے ٹيکسي ڈرائيور اور ٹيکسي ميں سوار لوگوں پر اندھا دھند فائرنگ کردي-
مسلح افراد جو موٹر سائيکل پر سوار تھے فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے -
قبل ازيں بولان کے علاقے بالا ناڑي اور ڈھاڈر ميں مسافر کوچوں پر حملوں ميں چھے افراد جاں بحق اور متعدد زخمي ہوگئے –
رپورٹ کے مطابق بولان کے علاقے بالاناڑي ميں نامعلوم مسلح افراد نے کوئٹہ سے آنے والي ايک مسافر کوچ پر فائرنگ کردي جس ميں تين افراد مارے گئے اور پانچ زخمي ہوئے –
اسي طرح ڈھاڈر ميں بھي ايک مسافر کوچ پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے ميں ايک خاتون سميت تين افراد جاں بحق ہوگئے -
ادھر گلگت کے علاقے منجھني کے  رتي محلے ميں نامعلوم افراد نے ايک گھر پر دستي بم سے حملہ کيا-
بم کے دھماکے کي آواز دور تک سني گئي ليکن کسي جاني نقصان کي اطلاع نہيں ملي ہے اس درميان اطلاعات ہيں کہ آج نويں روز بھي گلگت اور آس کے پاس کے علاقوں ميں شيعہ مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف لوگوں کا احتجاج جاري ہے
مجلس وحدت مسلمین، بلوچستان شیعہ کانفرنس، تحفظ عزاداری ،شیعہ علماء کونسل اور ہزارہ ڈيموکريٹک پارٹي نے اس دلخراش واقعہ کی  شديد مذمت کي -
گزشتہ روز بھی بلوچستاں کے ضلع بولان کے بالاناڑي اورڈھاڈرميں نامعلوم مسلح افراد نے مسافر کوچوں پر فائرنگ کرکے 6 افراد کو ہلاک اورمتعدد دیگر کو زخمی کردیا-

.......

/169