ابنا: فرانس پريس کے مطابق نيويارک پوليس نے کہا ہے کہ فائرنگ کے اس واقعے ميں کئي افراد زخمي ہوئے ہيں جبکہ حملہ آور کو ہلاک کرديا گيا ہے-
امپائراسٹيٹ بلڈنگ نيويارک ميں سياحت کا بہت بڑا مرکز سمجھا جاتا ہے اور ہر روز ہزاروں کي تعداد ميں سياح اسے ديکھنے آتے ہيں-
يہ عمارت نيويارک کے مڈٹاؤن ميں واقع ہے- فائرنگ کا يہ واقعہ اس وقت پيش آيا جب نيويارک کے شہريوں کي بہت بڑي تعداد اپنے کام کاج پر جارہي تھي-
عيني شاہدين کا کہنا ہے کہ ايک کمپني کے ملازمين کے درميان ہونے والي توتو ميں میں، فائرنگ ميں تبديل ہوگئي اور کئي دوسرے لوگ بھي اس کي زد ميں آگئے- امريکہ ميں تشدد کے واقعات ميں اضافے کے باوجود وائٹ ہاؤس کے ترجمان جے کارني نے کہا ہے کہ باراک اوباما آئين کي دوسري ترميم کے تحت عوام کو حاصل اسلحے کے استعمال کے قانوني حق کا پورا احترام کرتے ہيں-
.......
/169