25 اگست 2012 - 19:30

ترکي ميں حزب اختلاف کي سب سے بڑي جماعت کے پارليماني ليڈر نے کہاہے کہ ترکي عالمي سامراج کا اگلا نشانہ ہے.

ابنا: ترکي کي عوامي جمہوري پارٹي کے ترجمان کي حيثيت سے عاکف حمزہ نے پارليمنٹ کے اندر ايک بيان ميں ترکي ميں بڑھتے ہوئے دہشت گردانہ حملوں کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمي طاقتيں ترکي کے اندر مذہبي اور قومي اختلاف کا منصوبہ بنائے ہوئے ہيں اور ہميں ان حقائق کو ديکھنا چاہئے –
عاکف حمزہ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ترکي شام کے بعد سامراجي طاقتوں کا اگلا ہدف و نشانہ ہوگا خبردار کيا ہے کہ ايسي پاليسي اپنائے جانے کي ضرورت ہے کہ جس سے  شام کي ارضي سالميت اور اس کے اقتدار اعلي کي حفاظت ہوسکے –
شام کے خلاف ترکي کي مخاصمانہ پاليسي اور علاقے کے حالات کے سلسلے ميں مغرب اور عرب اتحاد ميں ترکي کي شموليت پر مبني حکومتي پاليسيوں پر ترکي کے مختلف دھڑے اورسياسي پارٹياں شديد تنقيد کررہي ہيں  -
اس کے علاوہ ترکي کے عوام بھي بارہا مظاہرے کرکے حکومت کي ان پاليسيوں کی مخالفت کا اعلان کرچکے ہيں –

.......

/169