ابنا: شیخ احمد قبلان نے طرابلس کے شہریوں سے اپیل کی ہےکہ جھڑپوں کو ختم کریں اور اسلامی و عرب قوموں کےخلاف صہیونی ریاست کی سازشوں سے ہوشیار رہیں۔ شیخ احمد قبلان نے امن برقرار رکھنے اور مسائل کے حل کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی امۃ کو صہیونی ریاست کی سازشوں کے مقابل ہوشیار رہنا چاہیے کیونکہ قدس کی غاصب حکومت اسلامی امۃ کو مزاحمت کے محور کے حوالے سے نقصان پہنچانےکے درپئے ہے۔ انہوں نے طرابلس کے تشدد آمیز واقعات کو مسترد کرتےہوئے کہا کہ سب کو مل کر فتنہ و فساد کا خاتمہ کرنا چاہیے۔ قابل ذکرہے لبنان کے وزیر اعظم نجیب میقاتی نے بھی طرابلس میں جاری جھڑپوں کےخاتمے پر تاکید کرتے ہوئے فوج کو اس شہر میں امن قائم کرنے کی ذمہ داری سونپی ہے۔ گذشتہ روز شہر طرابلس کی جھڑپوں میں تین افراد مارے گئے تھے۔ مبصرین کا کہنا ہےکہ یہ جھڑپیں سعودی عرب اور قطر کی شرارت سے ہورہی ہیں۔
.......
/169