26 اگست 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاءالدین بروجردی نے کہا ہےکہ شام کی جانب سے تہران اجلاس میں اعلی ترین سطح پر شرکت شام کے بحران کو ختم کرنے میں نیا موڑ ثابت ہوگي۔

ابنا: دمشق سے رپورٹ کے مطابق علاء الدین بروجردی نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ تہران اجلاس میں شام کے کسی اعلی عھدیدار کی شرکت سے واضح ہوجائے گا کہ شام کی حکومت استحکام کی حامل ہے۔ علاء الدین بروجردی نے دمشق میں شام کے صدر بشار اسد اور پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد جہاد لحام، سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ تہران اور دمشق باہمی تعلقات میں ہمہ گير توسیع کے خواہاں ہیں۔ قابل ذکرہے علاء الدین بروجری جمعے کے دن ایک پارلیمانی وفد کے ہمراہ دمشق پہنچھے تھے۔

.......

/169