24 اگست 2012 - 19:30

قدس محكمہ اوقاف اور اسلامی سپريم كمیٹی نےصہیونی انتہا پسندوں كی جانب سے مسجد الاقصی كو نذر آتش كرنے كے۴۳ ویں سالانہ دن كے موقع پر ايك بيان كے ذريعے اعلان كيا ہے كہ مسجد الاقصی اور فلسطين كے تمام مقدس مقامات یہودی انتہا پسندوں كے حملوں كی زد میں ہیں ۔

ابنا: ۲۱ اگست ۱۹۶۹ میں ڈٰينس مائيكل نامی انتہا پسند یہودی نے مسجد الاقصی كے مشرقی حصے كوآگ لگا دی تھی جس میں مساجد كا تمام تاريخی ساز وسامان من جملہ ؛ صلاح الدين كا تاريخی منبر ، چاندی سے بنا ہوا مسجد كا گنبد اور ان كے علاوہ ديگر تاريخی آثار كو نقصان پہنچاتھا ۔

اس بيان میں مزيد كہا گيا : اسرائيلی حكام اور بنيامين نيتنياہو كی حكومت ، انتہا پسند یہوديوں كو مسجد الاقصی پر حملوں كو جاری ركھنے كی تشويق اور اس كے لیے مقدمہ فراہم كرتی ہے۔  .......

/169