ابنا: اطلاعات ہيں کہ شامي فوج نے مغربي شہر حمص ميں دسيوں دہشت گردوں کو ہلاک کرديا ہے اس سے پہلے دمشق کے مضافات ميں بھي شامي فوج نے اپني کاروائياں جاري رکھتے ہوئے اس پورے علاقے کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کراليا ہے –
شامي فوج اب دمشق کے جنوب مشرقي مضافاتي علاقے داريا ميں داخل ہوگئي ہے –
واضح رہے کہ امريکا، اسرائيل، سعودي عرب ، قطر اور ترکي کے حمايت يافتہ دہشت گردوں نے گذشتہ برس مارچ سے شام کے مختلف شہروں ميں بدامني پھيلا رکھي ہے جس کے نتيجے ميں بڑي تعداد ميں عام شہري، فوج و سيکورٹي فورس کے اہلکارمارے گئے ہيں-
ان دہشت گردوں کي کوشش ہے کہ اس طرح کي کاروائياں انجام دے کر شام ميں غير ملکي مداخلت کا راستہ ہموار کريں ليکن پچھلے چند ہفتوں سے شامي فوج کے زبردست آپريشن کے بعد دہشت گردوں کو بري طرح شکست ہوئي ہے -
.......
/169