23 اگست 2012 - 19:30

پاکستان کے شمالی علاقے گلگت میں سانحہ لولو سر کے آٹھویں دن ضلع استور کے داخلی اور شہر کو ملانے والے تمام راستے کھول دئے گئے ہیں۔

ابنا: جنگ آن لائين کے مطابق شاہراہ قراقرم پر پبلک ٹرانسپورٹ، سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز اب بھی بند ہیں۔ یاد رہے عید الفطر سے دو تین دنوں قبل تکفیری دہشتگردوں نے راولپنڈی سے گلگت آنے والی بسوں کو روک کے  شیعہ مسافروں کے شناختی کارڈ چیک کرکے اٹھارہ افراد کو گولی مار کر شہید کردیاتھا۔ تکفیری دہشتگردوں کا یہ پہلا وحشیانہ حملہ نہیں ہے جس میں نہتےمسلمان مارے جارہے ہیں۔ یاد رہے پاکستان میں سرگرم عمل تکفیری دہشتگردوں کو القاعدہ اور طالبان کی حمایت حاصل ہے اس کےعلاوہ پاکستان کی سول سوسائٹی اور صحافتی حلقوں کا کہنا ہے کہ پاکستان کے تکفیری دہشتگردوں کو حکومت اور انٹلجنس کے بعض حلقوں نیز عرب ملکوں بالخصوص سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے۔ عالمی مبصرین کا کہنا ہے کہ امریکہ اور صہيونی رياست تکفیری وہابی دھڑوں کو اسلامی امۃ میں تفرقہ ڈالنے کے اھداف کے لئے استعمال کررہے ہیں.......

/169